Latest News

 بلوچستان کے فیصلے اب بلوچستان کے عوام خودکرینگے: جام کمال خان 

 اسٹاف رپورٹر

قلات : سابق وفاقی وزیرمملکت وبلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر جام کمال خان نےکہا کہ بلوچستان کے فیصلے اب بلوچستان کے عوام خودکرینگے.صوبے پراب اسلام آباد سے حکم مسلط نہیں ہونےدینگے.بلوچستان کے سترسال کی محرومی کے خاتمے کیلئے بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت صوبے کوترقی کی راہ پرگامزن کریگی۔بلوچستان عوامی پارٹی کا قیام ستر سالہ سیاسی جدوجہدکاثمر ہے۔بلوچستان میں حکومتی نظام کوبہتربنانے اورہرعلاقے کویکساں۔ترقی کامشن لیکرہم نکلے ہیں

  .ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلات میں منعقدہ شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ عوام صوبے سے احساس محرومی اوربے روزگاری و پسماندگی کے خاتمے کیلئے ہمارا ساتھ دے۔اس سے قبل مذہبی جماعتوں سے منتخب عوامی نمائندے ملک کے اعلٰی عہدوں تک۔فائز رہنے کے باوجودعلاقے کوپسماندگی کے سواء کچھ نہیں دیا

ان کا کہنا تھا کہ ہمارامنشور صرف زبانی نہیں بلکہ عملی ہوگا۔صحت وتعلیم روزگار سمیت ترقی کے  کیلئے ملکرجدوجہدکرکے صوبے کومثالی بنائیں گےاور بی اے پی نسل قومیت فرقہ پرستی سے بالاترہوکر صوبے کے ہرعوام کی پارٹی بن کرابھررہی ہے۔بہت جلد عوام۔کی یلغار پارٹی میں شامل ہوگی

 انہوں نے کہا کہ پارٹی سے تمام امیدوارمخلص اورنوجوان قیادت کو سامنے لانے کیلئے عوام کی طاقت اشدضرورت ہے انشاء اللہ جیت کرصوبے کودیگرصوبوں کے برابرلانے اور ترقی کی راہ پرگامزن کرینگے۔ہمارے آباواجداد اور ہم نے پاکستان مسلم لیگ کیلئے بے شمارقربانیاں دی جبکہ دیگرسیاسی رہنماء بھی دیگرپارٹیوں کیلئے اپنی سیاسی خدمات سرانجام دیئےمگر ان پارٹیوں کے سربراہان نے پارٹیوں کو ہمیشہ یرغمال بنایا۔

 ۔اس موقع پر شہزادہ اکرم جان احمدزئی بلوچ ،سردارمحمدانورساسولی،سخی میرعبدالرحیم ساسولی اورآغاحبیب شاہ کی قیادت سمیت دیگرعلاقوں سے افراد نے بی اے پی شمولیت کااعلان کیا۔قبل ازیں جام کمال خان اورسردارنوراحمدبنگلزئی کا قلات شہرسے دورقومی شاہراہ پرمیرضیاء لانگوکی قیادت میں سینکڑوں موٹرسائیکلوں اورگاڑیوں میں استقبال کیا گیا اورانہیں جلوس کی شکل میں۔جلسہ گاہ لایا گیا۔

بی اے پی کے مرکزی صدر جام کمال خان عالیانی،شہزادہ آغااکرم جان احمدزئی،سابق مشیرخوراک میرضیاء اللہ لانگو، سردارنوراحمدبنگلزئی سردارعبدالکریم نیچاری، سردارمحمدانورساسولی سردارزادہ رحمین محمدحسنی،سخی میرعبدالرحیم ساسولی و دیگر نے قلات میں منعقدہ شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کیا

 

Comments
Print Friendly, PDF & Email