Latest News

کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں اشتہاری مجرمان مفرور افراد اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کے لیے احکامات جاری 

کوئٹہ : انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں اشتہاری مجرمان مفرور افراد اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے اور ان کی نقل و حمل پر کڑی نظر رکھنے کے احکامات جاری کردےئے ہیں۔

انہوں نے حکم جاری کیا ہے کہ اشتہاری اور مطلوب مجرموں کی گرفتاری کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں آئی جی پولیس بلوچستان نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں منتقلی پر کڑی نظر رکھی جائے اور اسے ہر قیمت پر روکا جائے۔انہوں نے تمام ریجنل پولیس افسران ، ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو خاص طور پر ہدایت کی کہ وہ جرائم پیشہ افراد مفرور افراد اور مطلوب افراد کی گرفتاری اور ان کی کڑی نگرانی میں ذاتی طور پر فعال کردار ادا کریں۔ آئی جی پولیس نے کہاکہ عوام کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری اور محکمہ پولیس اپنی ذمہ اری پوری کرے گا۔

Comments
Print Friendly, PDF & Email