Latest News

ہماری پہلی ترجیح تعلیم ہے: میر حمل کلمتی

 ظریف بلوچ

پسنی : حلقہ پی بی 51 گوادر سے بی این پی کے امیدوار میر حمل کلمتی اور سید معیارجان نوری نے کہا کہ تعلیم ہمارا اولین

ترجیح ہے۔ نوجوان نسل کو اپنا فوکس تعلیم پر کرنا ہوگا۔ جو بچے سکول نہیں جاتے ہیں انکو سکولوں میں داخلہ کرنے میں آپ لوگ اپنا کردار ادا کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پسنی بنگلہ بازار کے نوجوانوں کی ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔ ثنااللہ چھوٹا کی قیادت میں بنگلہ بازار کے نوجوانوں کی ایک وفد نے میر حمل کلمتی اور سید معیار جان نوری سے ملاقات کرکے بی این پی کے حمایت کا اعلان کرلیا۔اور اپنے علاقائی ایشو سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر میر حمل کلمتی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے دس سالہ دور میں ضلع گوادر کے تمام علاقوں میں برابری کی بنیاد پر ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا ہے۔ جتنے وسائل ملے ہیں عوامی فلاح اور بہبود پر خرچ کئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کلانچ کے مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کروں گا۔ میری سیاست کا محور عوام ہے۔ گذشتہ پانچ سال اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی قدوس بزنجو کے وزارت اعلی کے دور گوادر کے لئے اربوں روپیے کا فنڈز منظور کروایا ہے۔ جس سے گوادر کی تقدیر بدل جائے گی۔

دریں اثنا میر حمل کلمتی اور سید معیارجان نوری کا دورہ شادی کور، اس موقع پر سید وقار جان نوری اور طارق رند انکے ہمراہ تھے۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ گوادر کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن بی این پی ہے۔بلوچ ساحل اور وسائل کی تحفظ بی این پی کا منشور ہے۔انکا کہنا تھا کہ گوادر کے عوام کی ترقی اور خوشحالی ہمارا وژن ہے۔ضلع گوادر کے ہر تحصیل میں کالج اور لائبریری کا قیام عمل میں لایا ہے۔سکولوں کو سہولیات فراہم کیا۔ عوام کی طاقت سے منتخب ہوکر ضلع گوادر کے نوجوانوں کو اسکالرشپ دے کر بیرون ملک تعلیم کے لئے بھیجوں گا۔ کیونکہ تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی ممکن نہیں ہے۔ علاوہ ازیں نیشنل پارٹی کے کارکن عابد بدل نے پارٹی سے مستفعی ہوکر بی این پی کے حمایت کا اعلان کرلیا۔ میر حمل کلمتی اور سید معیار جان نوری سے ملاقات کرکے بی این پی کے کاروان میں شمولیت اختیار کرگئے

Comments
Print Friendly, PDF & Email