Latest News

قومی کونسل سیشن بلوچستان کی قومی حقوق کی تحریک کو تقویت دینے میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھے گا: انور بلوچ

جعفر آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی جعفرآباد کا رہنما انور بلوچ نے اپنے سوشل میڈیا کے اعلامیہ میں کہا ہے کہ بی این پی عوامی پارٹی کا قومی کونسل سیشن ملک، خصوصآ بلوچستان میں بسنے والے محکوم و مظلوم اقوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد کو نظریاتی فکری بیداری کو فروغ و پروان چڑھنے میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھے گا۔

اس وقت بلوچستان میں قومی خزانے یعنی وسائل کو عالمی سامراجی سرمایہ دارانہ کمپنیوں سے مل کر سیندگ، ریکوڈیک، سے سونا چاندی و تانبہ کے ذخائر کو بے دردی کے ساتھ لوٹ گھسوٹ جاری ہے۔ یہاں کے مقامی لوگ پینے کے صاف پانی کے دو گھونٹ کیلئے ترس رہے ہیں۔ اور لوگ غربت ،مختلف پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ بحر بلوچ میں مقامی ماہیگیر کو سخت و کڑی پابندیوں کیوجہ سے مچھلی کا شکار اب انکے لیئے خواب بنتا جا رہا ہے ۔ ٹرالنگ مافیا نے بحر بلوچ میں ہرقسم کی چھوٹی و بڑی ماہی مچھلی کے شکار کرنے کی لوٹ مار میں مصروف ہے ۔ گزشتہ سال سیلاب کی وجہ سے نصیر آباد ڈویژن کا ہاری ، کسان و مزدور اور تمام طبقات فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔

دوسری طرف اب تک ہزاروں نہتے نوجوانوں و طالب علموں کو جبری طور پر اغوا نما گمشدہ کرکے ازیت خانوں میں رکھا ہوا ہے ۔ جعلی و فیک لوکل و ڈومیسائل کے ذریعے وفاق میں تمام قسم کی ملازمتوں میں تہتر سالوں سے بھرتیاں جاری و ساری ہے ۔ اور بلوچستان کے لاکھوں اعلی تعلیم یافتہ افراد بے روزگاری ،لاچاری مجبوری اور تنگ دستی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

بلوچستان میں پیدا ہونے والی وافر بجلی کی ترسیل کو دیگر صوبوں کو مہیا گیا ہے مگر یہاں بلوچستان میں بیس بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ ہیں ۔ بجلی نہ ہونے کیوجہ سے زمیندار و کسان سخت کرب و تکلیف دہ کی حالت میں ہے۔ اور سوئی گیس سے پورے ملک کے کارخانے، سی این جی اسٹیشنز و صنعتوں کے پہہ کو تیزی سے گھما رہا ہے۔ مگر ڈیرہ بگٹی کے گردونواح کے غریب عوام بالخصوص خواتین لکڑیاں چن چن کر اپنے چولہے روشن کیئے ہوئے ہیں۔مگر گیس کا استعمال انکے لیے شجر ممنوعہ ہے۔

آئے روز گھٹن جابرانہ و قبضہ گیرانہ نظام میں مزید ظلم و ستم، ناانصافیوں کو برداشت کرنا ،سہنہ ناقابل قبول بنتا جا رہا ہے ۔بلوچستان کے تمام باشعور قومی و جمہوری مزاحمتی سوچ رکھنے والے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے قومی حقوق اور قومی یکجہتی تحریک میں شمولیت اختیار کرکے قائد عوام میر اسرار اللہ خان زہری کے کارواں کے ہمسفر ساتھی بنیں اور زبردستی چھینے ھوئے حقوق کی جمہوری جدوجہد و جنگ میں شامل عمل رہیں ۔

قومی کونسل سیشن بلوچستان کی سیاست میں سنگ میل ثابت ہوگا بی این پی عوامی کی اپنی ایک تاریخ ہے آج تک حقیقی طور پر بلوچستان کی بقاء، سلامتی، ساحل و سائل کی حفاظت بلوچستان کی عظیم سپوتوں کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے جدوجہد مزکری قائدین کی قیادت میں ہنوز جاری ہے ہر دور میں پارٹی کے خلاف سازشیں کی گئی مگر باشعور بلوچ اور بلوچستان کے عوام کے سامنے پارٹی کی جدوجہد روز روشن کی طرح عیاں ہے پارٹی قیادت ، پارٹی کارکنوں کی شعوری و فکری جدوجہد اور پارٹی کے ادارے مضبوط ہوتے رہے.

موجودہ قومی کونسل سیشن سیاسی رہنماؤں و کارکنوں کے لئے مشعل راہ ثابت ہوگا موجودہ حالات و واقعات اور سیاسی جدوجہد کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے قومی کونسل سیشن اہم کردار ادا کرے گا بی این پی عوامی کے تمام عہدیداران قومی کونسل سیشن کی تیاریوں کو جلد حتمی شکل دیں تاکہ کامیاب قومی کونسل سیشن عوام کے امنگوں اور جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے بلوچستان کے بقاء سلامتی و وسائل کی حفاظت کر سکیں۔

Comments
Print Friendly, PDF & Email