Latest News

صوبائی حکومت دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے عوام کی بھرپور معاونت کر رہی ہے: میرضیاءاللہ لانگو

قلات: صوبائی وزیر داخلہ میرضیاءاللہ لانگو نے کہا ہےکہ مستحقین میں خصوصاً راشن کی تقسیم و کرونا وائرس کی صورتحال اور اس کی روک تھام کے اقدامات سمیت لاک ڈاؤن کے باعث معاشی سرگرمیاں محدود ہونے سے عام آدمی ڈیلی وجیرز کے روزگار پر پڑنے والے اثرات کی وجہ سے صوبائی حکومت عوام کو اپنے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے انکی بھرپور معاونت کر رہی ہے لیکن ترقیاتی منصوبوں کے کوالٹی اور کام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ہے ترقیاتی اسکیموں کو مقر ر وقت تک مکمل کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلات کے مختلف محکموں کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر قلات شہک بلوچ ڈپٹی ڈائریکٹر ایم ایم ڈی طارق احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسٹینشن سکندر ، ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو ممتاز احمد، و دیگر افسران موجود تھے۔

اجلاس کو ڈپٹی کمشنر قلات نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے عوام میں احتیاطی تدابیر پر مکمل طور پر عمل درآمد کرانے کے لیے قلات کی ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکمے متحرک ہیں اس موقع پر صوبائی وزیر نے قلات میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کرنے پر اطمینان کا اظهار کیا

Comments
Print Friendly, PDF & Email