Latest News

قلات میں یو۔این۔ایف۔پی۔اے پروجیکٹ کی کوآرڈینیشن مینٹنگ کا انعقاد

قلات: گذشتہ دنوں بی اینڈ آر ریسٹ ہاوس قلات میں پی پی ایچ آئی ڈی ایس یو قلات کی جانب سے یو۔این۔ایف۔پی۔اے کے سی۔ای۔آر۔ایف پروجیکٹ کا کورڈنیشن میٹنگ منعقد کیا گیا ۔جس میں اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر قلات مقصود شاہ، ڈی ایچ او ڈاکٹر نسیم لآنگو، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر نصراللہ ۔ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی عبدالقدیر بلوچ، UNFPA کے پروگرام ہیڈ ہارون رشید کاسی اور UNFPA کے پروگرام آفیسر مس امبر جبکہ محکمہ صحت سے وابستہ دیگر اشخاص نے بھی شرکت کی۔

اس دوران پروگرام آفیسر مس امبر نے پروجیکٹ کے بارے بریفنگ دی جبکہ ڈی ایس ایم قلات عبدالقدیر بلوچ نے پروجیکٹ کے حوالے سے ایک ماہ کا کارکردگی پیش کی۔

اس دوران پروگرام ہیڈ ہارون رشید کاسی نے قلات کے ایک ماہ کی کارکردگی کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہے کہ یہ پروجیکٹ قلات میں تین مہینے کے بجائے چھ یا نو مہینے کا ہو تاکہ قلات کے عوام اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں ۔

Comments
Print Friendly, PDF & Email