Latest News

پاک ایران تجارتی گیٹ سرکاری تعطیلات کے بعد کھول دیا گیا

پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں واقع دو طرفہ دوستانہ تجارتی گیٹ زیروپوائنٹ کو عید نوروز کی سرکاری تعطیلات کے بعد ایرانی حکام نے تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا تفصیلات کے مطابق دو طرفہ زیروپوائنٹ دوستانہ تجارتی گیٹ کو ایرانی حکام نے دو طرفہ تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا ایرانی حکام نے دو طرفہ دوستانہ گیٹ زیروپوائنٹ و راہداری گیٹ کو امن وامان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر گزشتہ 25 دنوں سے کو بند کر دیا تھا تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونما نا ہوسکے

زیروپوائنٹ دوستانہ گیٹ کھولنے سے تفتان کی رونقیں بحال ہونگی تاہم ابھی تک راہداری گیٹ کو نہیں کھولا گیا ہے راہداری گیٹ سے مقامی لوگ راہداری کے ذریعے سرحد کے دونوں اطراف میں پاکستانی و ایرانی افراد اپنے عزیز و اقارب سے ملتے تھے ذرائع کے مطابق آنے والے ہفتے کو ایرانی حکام راہداری گیٹ کو بھی باقاعدہ طور پر کھول دینگے

واضح رہے کہ اب تک ایرانی حکام نےپاکستانی سامان کی ترسیل پر پابندی عائد کی ہے زیروپوائنٹ دوستانہ گیٹ پر کام کرنے والے تاجروں اور مزدوروں نے مطالبہ کیا کہ ایران زیروپوائنٹ دوستانہ تجارتی گیٹ سے پاکستانی سامان کی ترسیل کو یقینی بنائے تاکہ پاکستانی تاجروں کو بھی فائدہ پہنچے

Comments
Print Friendly, PDF & Email