رپورٹ: امیرعباس
کوئٹہ ۔ پڑو ادبی کچاری کا اجلاس چئیرمین سعید نور کے زیر صدارت قمبرانی روڈ پر منعقد ہواجس میں ایجنڈے کے مطابق ” کتاب میراث” جہد زیر بحث رہا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پڑو ادبی کچاری ، نشست آن لائن اور وائی سی ایس ایف کا ایک مشترکہ اجلاس ہوا جس میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کتاب کلچر کے فروغ ، سکولوں کے طلباء و طالبات کی جنرل کتابوں تک رسائی اور غیر نصابی کتابوں میں دلچسپی پیدا کرنے کیلئے عملی اقدام اٹھانے اور ادبی سرگرمیوں کے لئے رابطہ مہم پر تبادلہ خیال ہوا ۔ تھا اور وائی سی ایس ایف ، نشست آن لائن اور پڑو ادبی کچاری کے باہمی تعاون سے کتاب میلہ لگانے کا فیصلہ بھی طے پایا تھا اور کتاب میلہ کے وقت اور جگہے کا تعین نہیں ہوا تھا جس کے لئے پڑو ادبی کچاری کے چئیرمین سعید نور نے تنظیم کے عہدیداروں اور ممبران کا ایک اجلاس بلایا۔
اجلاس میں ” کتاب میراث ” کے لئے دوستوں کے مشاورت سے 1 جنوری 2020 بروز بدھ ” کتاب میلہ” طے پایا اس عزم کے ساتھ کہ آنے والے ہر سال کا افتتاح جہاں مختلف اقوام مختلف طریقے سے کرتے ہیں ہم اپنے قوم کو یہ پیغام دینگے کہ اس دن کو کتاب میراث ، کتاب کلچر سے کریں ۔ اور جگہے کیلیے منیر احمد چوک ( سریاب روڈ کوئٹہ ) کا فیصلہ حتمی ہوا۔
اس طرح ” کتاب میراث جہد ” کا باقاعدہ آغاز منیر آحمد چوک سریاب روڈ سے 1 جنوری 2020 کو کیا جائیگا۔
جبکہ پڑو ادبی کچار ی کے چیئرمین نے اپنے ایک پیغام کے توسط سے کتابوں سے شغف رکھنے والے تمام دوستوں سے شرکت کی اپیل کی۔
خاص کر براہوئی ادبی تنظیموں کو کو یہ واضع پیغام دیا کہ وہ بھی ” کتاب میراث جہد” کا حصہ بن کر اپنی اپنی تنظیموں کے کمک سے اس کو کامیاب بنائیں ۔
Comments