بلوچستان عوامی پارٹی قلات کے ترجمان کامریڈ سلام لانگو سینیر رہنماء محمد نورفاروقی نے قلات کے لیویز فورس کے نوجوانوں کی بہترین کارکردگی کو سہراتے ہوے کہا کہ قلات کے لیویز فورس کے نوجوان ہر مشکل گھڑی میں اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر فرنٹ لائین پر اپنی خدمات پیش کررے ہیں
انہوں نے کہا حاضر وقت میں کروناواہرس کی بیماری سے ہر طبقہ فکر کے لوگ گھر میں آرام کر کے اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کی کوشش کررہے ہیں اپنے اور اپنی خاندان کی حفاظت کو اولین ترجیح بنا کر خاموش ہیں ایسے میں قلات کے لیویز فورس کے نوجوان اپنے جان کی پرواہ کیے بغیر اپنی ڈیوٹی فرائیض سرکاری ملازمت سے بڑھ کر خدمت خلق کیلیے وقف کرچکے ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان کی طرف سے بھیجے گے راشن غریب اور مستحق لوگوں تک پہنچانا اور لوگوں کو پیار اور محبت کے ساتھ سمجھا نا کہ وہ گھر پررہے ایسے اقدام پر قلات کے لیویز فورس اور ان کے تمام آفیسرز اسپیشلی اسسٹنٹ کمشنر قلات تحصیلدار سمیت دیگر تمام آفیسران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کروناواہرس سے پہلے اس سال موسم سرما کی سردی میں بہت ذیادہ برف باری کی وجہ سے دوردراز اعلاقوں کے زمینی رابطے منقطع ہوچکے تھے ایسے میں لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا تھا اور وہ مشکل کی گھڑی میں بھی لوگوں کی زندگیاں بچانے کیلیے قلات کے لیویز فورس کے نوجوانوں نے اپنے دن رات ایک کر کے راستوں کی بحالی کیلئے خدمات سرانجام دیے۔
Comments