Latest News

پی ٹم ایم کے رہنما عارف وزیر پر قاتلانہ حملے کے بعد انکی شہادت پر دکھ اور غصے کا اظہار کرتے ہیں : نیشنل ڈیموکرٹیک پارٹی

کوئٹہ : نیشنل ڈیموکرٹیک پارٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پی ٹم ایم کے رہنما عارف وزیر پر قاتلانہ حملے کے بعد انکی شہادت پر دکھ اور غصے کا اظہار کرتے ہیں یہ بات تو واضع ہوچکی ہے کہ اب ملک میں شعور اور حقیقی سیاست کے لیئے کوئی جگہ نہیں عارف وزیر سنجیدہ اور نڈر سیاسی رہنما تھے انہوں نے جنوبی وزیرستان سے باردی سرنگوں کی صفائی , لاپتہ افراد اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف جدوجہد کی

عارف وزیر نے ہر بار قومی اسمبلی میں بھی ان معاملات پر قانون سازی پر زور دیا مگر قومی اسمبلی میں بیٹھے جی حضور والوں نے کوئی بھی ٹھوس اقدام نہیں اٹھایا

این ڈی پی عارف وزیر کی شہادت کو اس خطے اور پی ٹی ایم کے لیئے نہایت اہم پیغام سمجھتی ہے کہ وہ لوگ یہ نہیں چاہتے کہ کوئی بھی فرد یا گروہ اپنے حق اور حقوق کی بات کرئے اور اگر کوئی کرئے گا تو اسکو اسی طرح شہید کیا جائے گا مگر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ شعور یافتہ کاروان اب روکنے والے نہیں چاہئے وہ بلوچستان ہو, سندھ ہو یا کے پی کے ہو

Comments
Print Friendly, PDF & Email