Latest News

پی پی ایچ آئی اور بی آر ایس پی مل کر ملیریا کنٹرول پر کام کریں گے

کوئٹہ: پی پی ایچ آئی عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے بی آر ایس پی سمیت تمام اداروں اور تنظیموں سے تعاون کرے گی کیونکہ صرف حکومت کے بس کی بات نہیں پی پی ایچ آئی محدو د دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے بنیادی مراکز صحت میں عوام کو سہولیات فراہم کرریی ہے ان خیالات کا اظہار پی پی ایچ آئی کے سی ای او عزیزاحمد جمالی نے اپنے دفتر میں بی آر ایس پی کے وفد سے ملاقات کے دوران کی جس کی قیادت سنئیر مینجر ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سراج الحق غوری کر رہے تھے ان کے ہمراہ میر حافظ ایم این ای کوآرڈینیٹر ملیریاپروگرام اور عبداللہ بادینی مینیجر ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن تھے۔

وفد نے پی پی ایچ آئی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی پی ایچ آئی انتہائی منظم طریقے سے بلوچستان بھر میں صحت کے حوالے سے بہترین کام کرہی ہے اور بی آر ایس پی ملیریا کی روک تھام کے لیے بلوچستان میں کام کررہی ہے اور پی پی ایچ آئی کے ساتھ اپنے تعاون اور رابطے کو بہتر بنانا چاہتی ہے چونکہ پی پی ایچ آئی باقاعدگی کے ساتھ ضلعی سطع پر ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد کرتی ہے ہماری خواہش ہے کہ وہ اپنے ان جائزہ اجلاسوں میں ہمارے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر کو بھی بلائے تاکہ مسائل کو حل کرنے میں مدد مل سکے مستقبل میں صحت کے شعبے میں پی پی ایچ آئی کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ لوگوں کو مذید بہتر صحت کی سہولیات مل سکیں پی پی ایچ آئی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی معاونت چیف آپریٹنگ آفیسر اور پبلک ہیلتھ اسپیشلسٹ نے کی۔

Comments
Print Friendly, PDF & Email