Latest News

گوادر میں هماری حکومت نے ایجوکیشن کو اولیت دی هے: ظہورآحمد بلیدی

سلیمان ہاشم

گوادر: گوادر پریس کلب میں صوبائی وزیر انفامیشن اینڈ ایجوکیشن ظہورآحمد بلیدی نے ایک پرهجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے هوئے کہا که هماری پارٹی کا اهم سلوگن بلوچستان کے عوام کو بہتر سہولتیں پہنچانا هے هم نے تین اهم مسائل کو مرکوز کیا ہے۔ جن میں گوادر میں ماهی گیروں کے اہم مسائل گوادر میں پانی بجلی کا مسئله اور ڈیزیلیشن پلانٹ سے میٹهے پانی کا حصول ہیں۔

ظہورآحمد بلیدی نے کہا کہ وادر میں پانی کا مسئله سب سے زیاده گهمبیر هے. هماری حکومت کی کوششوں سے پانی کا مسئله حل کی جانب جا رها هے. گوادر کی کل پانی کی ضرورت 7ملین گیلن سے زیاده هے میرانی ڈیم سے روزانه ٹینکروں سے پانی کی ضرورت کو پورا کیا جا رہا هے. سوڈ ڈیم مکمل هو چکاهے پائپ لائن کی بچهائی کا کام نومبر تک مکمل هوگی. بارشیں هوئیں تو اس ڈیم سے پانچ ملین گیلن پانی سپلائی کی جائے گی. شادی کور ڈیم سے بهی گوادر کے لئے پانی بزریعه پائپ لائن سوڈ پائپ لائن سے کنکٹ کی جائے گی جس سے 2.5ملین گیلن پانی فراهم هوگی. سر بندر میں پانی کا پلانٹ کو FWOکو دی گئی هے جس سے 50لاکه گیلن پانی فراهم هوگی. پورٹ کےچائنا پلانٹ سے 2ملین گیلن پانی فراهم هو رها هے کُل 10 ملین گیلن پانی همادی ضرورت ہے اس کو بڑها کر 17 ملین گیلن کر دیا گیا هے لیکن مستقبل قریب میں اس طرح همیں 18 ملین گیلن پانی میسر هوگا.

انہوں نے مزید بتایا کہ ماهی گیروں کا مسئله جلد حل هونے والا ہے۔ گوادر تهرڈ آف ریلی سے گوادر میں کافی تبدیلی آئی ہے کئی سرمایه کار یہاں سرمایه لگانے آئیں گے بے روز گاری کا خاتمه هوگا. انہوں نے کہا که میں تعلیم کے معاملے میں انتہائی سنجیده هوں.گوادر میں هماری حکومت نے گوادر کو یونیورسٹی دی هے اور جلد اس کی اسمبلی میں منظوری پیش کی جائے گی. اور مسقبل میں جی ڈی اے هسپتال کو میڈیکل کالج کا درجه دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے گوادر گرلز انٹر میڈیٹ کالج کا دوره کیا اور فوری طور پر اسے ڈگری کا درجه دینے کا اراده کر لیا هے. لوکل لیکچراروں کو ترجیح بنادوں پر تعینات کریں گے.گوادر کے طالب علموں کو اسکالر شپ پروگرام کے تحت چانئیز گورنمنٹ کے تعاون سے مزید تعلیم کے لئے بیرون ملک بهیجا جائے گا

انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے گوادر گرلز انٹر میڈیٹ کالج کا دوره کیا اور فوری طور پر اسے ڈگری کا درجه دینے کا اراده کر لیا هے. لوکل لیکچراروں کو ترجیح بنادوں پر تعینات کریں گے.گوادر کے طالب علموں کو اسکالر شپ پروگرام کے تحت چانئیز گورنمنٹ کے تعاون سے مزید تعلیم کے لئے بیرون ملک بهیجا جائے گا

انہوں نے بتایا کہ جرنلسٹ ویلفیر فنڈز میں هماری حکومت نے 24 کروڑ کی خطیر رقم مختص کی هے پہلے صرف کوئٹه تک محدود تها اب هم پورے بلوچستان کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کو اس سے مستفیض کرائیں گے هماری حکومت ماهی گیروں کے لئے پدی زر ( west BaY )کے مقام پر ایک جدید فش هاربر بنانے کا منصوبه بندی کر چکی ہے، ٱس میں مقامی ماہی گیروں کو تمام سہولتیں میسر هوں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ جی ڈی اے هسپتال جو اب 50بیڈ کا هے اسے صوبائی حکومت 150بیڈ کا جدید هسپتال بنانے کا منصوبه رکهتی هے_ اس سلسلے میں چائنیز حکومت سے بات ہوئی ہے

صوبائی وزیر انفامیشن اینڈ ایجوکیشن نے یہ بھی بتایا کہ پسنی انٹر میڈیٹ کالج کو ڈگری کالج کا درجه دیا جائے گا. کوئٹه جاتے هی لیکچراروں کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کروں گا. صوبائی حکومت بلوچستان میں صحت عامه،پانی اور ایجوکیشن کو سب سے زیاده ترجع دے گی. اس پریس کانفرنس کے دوران بلوچستان عوامی پارٹی کے ڈویژن آرگنائزر عبدالغفور هوت ، ضلعی آرگنائزر محمد جان بلوچ .ضلع کونسل چیرمین بابو گلاب نائب چیرمین نعمت الله هوت اور سابق نگران صوبائی وزیر نوید کلمتی اور ان کی پارٹی کے کئی کارکن موجود تهے

 

Comments
Print Friendly, PDF & Email