Latest News

قوموں کی ترقی کا دارومدار معیاری تعلیم میں پوشیدہ ہے:ملک نصیر جان شاھوانی

رپورٹ:میر ابراہیم ریکی

کوئٹہ:  آزات فاونڈیشن کے زیراہتمام گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول کلی شاہنواز سریاب کوئٹہ میں کمیونٹی ایونٹ اور سالانہ رزلٹ کی تقریب منعقد کی گئی جسکے مہمان خصوصی بی این پی کے مرکزی فنانس سیکرٹری رکن صوبائی اسمبلی پارٹی پارلیمانی لیڈر ملک نصیر جان شاھوانی جبکہ صدارت ڈی ڈی او ایجوکیشن شبیر احمد لانگو نے کی.

تقریب سے آزات فاونڈیشن بلوچستان کے بانی و ہیڈ اف پروگرامز گل خان نصیر بلوچ،ہیڈ ماسٹر صدیق،ظفر مینگل،ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوموں کی ترقی کا دارومدار معیاری تعلیم میں پوشیدہ ہے جسکے لئے معیاری تعلیمی اداروں کی اشد ضرورت ہے۔اداروں کو بہتر بنانے میں علاقے کے عوام۔اساتذہ اورمنتخب عوامی نمائندوں کا کردار بہت اہم ھوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیمی اداروں اوران میں سہولیات کی کمی ہے کہ اسوقت بلوچستان میں 23ہزار اسکولوں کی ضرورت ہے ۔جبکہ موجودہ اسکولوں کی تعداد 14ہزار کےقریب ہے۔80فیصد اسکولوں میں بجلی 71فیصد میں بیت الخلاء42فیصد میں پینے کے پانی 60فیصد میں چاردیواری نہیں ہے اور70فیصداسکولوں میں اساتذہ کی کمی ہے۔ ایم پی اے ملک نصیر جان شاھوانی نے آزات فاونڈیشن بلوچستان کے گزشتہ دو سالوں سے بچوں کو اسکولوں میں داخل کروانے اور پورا سال حاضر رہنے کے حوالے کام کو قابل ستائش کرار دیتے ہوئے اسکولوں کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور اسمبلی کے فلور پر تعلیمی اداروں کےمسائل اجاگر کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔اخر میں تقریب میں حصہ لینے پر پوزیشن ہولڈر طلبا میں شیلڈ اور دیگر انعامات تقسیم کیاگیا.

Comments
Print Friendly, PDF & Email