Latest News

صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی کا نصیرآباد اور سبی کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

نصیرآباد /سبی: صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے نصیرآباد اور سبی کے مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا۔اس موقع پرمتعدد مراکز کے عملے کو غفلت برتنے پر فارغ کردیا۔ سبی کے ہائی سکول میں قائم امتحانی مرکز میں عملے کی لاپرواہی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عملے کو فارغ کرنے کا حکم دے دیا۔ اس موقع پر صوبائی مشیر تعلیم نے کہا کہ امتحانات میں نقل کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ مراکز پر چھاپوں اور کریک ڈاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کے خصوصی ہدایات کے مطابق صوبے میں تعلیم کی بہتری سمیت نقل کے خاتمے کیلیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائی جائے گی۔ موجودہ حکومت نظام تعلیم کو تنزلی سے نکالنے کیلیےہر حد تک جانے کیلیے تیار ہے۔

محمد خان لہڑی نے کہا کہ ماضی میں تعلیمی ایمرجنسی کے نام پر نظام تعلیم کو تباہی کے دھانے پر پہنچایا گیا۔ نظام کی بہتری کیلیے گزشتہ ادوار کی غلط پالیسیوں میں اصلاحات کیلیے کوشاں ہیں۔ میرٹ کی بدترین پامالی کے زمہ دار آج کس منہ سے میرٹ کی خلاف ورزی کی باتیں کررہے ہیں۔ حکومت کو کام کرنے دیا جائے۔ خلوص نیت اور ایمان داری سے نظام تعلیم کی بہتری کیلیے کام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہائیوں پر محیط محرومویں کو دور کرنے میں وقت لگے گا۔

 

Comments
Print Friendly, PDF & Email